Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / امریکی محکمہ خارجہ کا یورپ کے سفر سے متعلق سفری انتباہ

امریکی محکمہ خارجہ کا یورپ کے سفر سے متعلق سفری انتباہ

واشنگٹن ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس، روس، سویڈن اور برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے تناظر محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ ان حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ داعش، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپ حملے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کیلئے یورپ کے سفر سے متعلق ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ ’’پورے یورپ میں دہشت گردوں کے حملے کا مسلسل خطرہ ہے۔‘‘اس سفری انتباہ میں فرانس، روس، سویڈن اور برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے تناظر محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ ان حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ داعش، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپ حملے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔محکمہ خارجہ کی طرف امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ چوکنا رہیں، کیونکہ دہشت گردوں کے ہمدرد یا انتہا پسندی کی جانب مائل شدت پسند بغیر کسی ’وراننگ‘ کے حملہ کر سکتے ہیںجبکہ مزید کہا گیا کہ شدت پسندوں کا محور سیاحتی مقامات، مارکیٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے مراکز ہو سکتے ہیں۔یہ سفری انتباہ نسبتاً کم سخت ہے کیونکہ اس سے پہلے جاری کئے گئے ایسے ہی ’ٹریول الرٹس‘ میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہیکہ امریکہ شہری احتیاط سے یہ فیصلہ کریں کہ اْنھیں یورپ کا سفر کرنا بھی ہے یا نہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT