Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکی مساجد کے پاس گارڈز تعینات

امریکی مساجد کے پاس گارڈز تعینات

واشنگٹن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  کیلی فورنیا(رائٹرز) جاریہ ماہ کیلی فورنیا میں ہوئے حملے نے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ ان حملوں کے پیچھے ایک مسلمان جوڑے کا ہاتھ ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی مسلمانوں کو نفرت انگیز رویوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان پر حملوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی بیشتر مساجد کے باہر مسلح گارڈز کی تعیناتی پر غور شروع کردیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکہ میں مساجد کے باہر خنزیر کا سر پھینکنے، آگ لگائے جانے اور مسلح احتجاج کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT