Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / امریکی مسلمان ہماے دفاع میں سب سے آگے : ہلاری

امریکی مسلمان ہماے دفاع میں سب سے آگے : ہلاری

واشنگٹن۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے اپنے ری پبلکن حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ نے جو بھی کہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلمان امریکی بھائی ہماری دفاع میں سب سے آگے ہیں۔ وہ یہ جاننے کیلئے بے چین رہتے ہیں کہ آخر ان کے خاندانوں اور ان کی برادری میں کیا ہورہا ہے۔ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم امریکی مسلمان بھائی کو اجنبیت کے احساس میں مبتلاء نہ کریں بلکہ یہ احساس دلائیں کہ امریکی سماج میں ان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے لہٰذا ڈونالڈ ٹرمپ جیسے قبیل کے لوگ جب امریکی مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہیں تو اس سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔ اس طرح کے بیانات انتہائی خطرناک ہیں۔ ہم مسلم ممالک سے جاکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اتحادی محاذ بنانے کیلئے ہمیں ان کی ضرورت ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت جب امریکہ میں صدارتی انتخابات کی دوڑ میں ایک ایسا شخص شامل ہے جو مسلمانوں اور ان کے مذہب کی توہین کررہا ہے۔
ممبئی حملے : خاطیوں کو کیفرکردار تک
پہنچایا جائے گا : امریکی عہدیدار
واشنگٹن ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ پاکستانی ۔ امریکی ڈیوڈ ہیڈلی کو ممبئی دہشت گرد حملوں کے ملزم کے طور پر ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا جانے والا ہے، ایک اعلیٰ سطحی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ 2008ء کے ممبئی حملوں کے خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے ہندوستان سے مسلسل روابط میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT