Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / امریکی معیشت کوغیریقینی صورتحال کا سامنا

امریکی معیشت کوغیریقینی صورتحال کا سامنا

واشنگٹن ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) فیڈرل ریزرو صدرنشین جینٹ یلین نے کہا کہ امریکی معیشت کو داخلی سطح پر سست روی اور برطانیہ کے یوروپی یونین سے امکانی علحدگی کے پیش نظر ’’غیریقینی صورتحال ‘‘ کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ امریکی شرح ترقی میں فوری طور پر خاطر خواہ اضافہ کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے اور شرح سود میں اضافہ کے تعلق سے احتیاط برتنی ضروری ہے ۔ انہوں نے سنیٹ بینکنگ کمیٹی کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار کافی سست ہے اور جوکھم برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT