Monday , August 21 2017
Home / دنیا / امریکی وافغان فوج کا وسیع پیمانے پر آپریشن، 90 جنگجو ہلاک

امریکی وافغان فوج کا وسیع پیمانے پر آپریشن، 90 جنگجو ہلاک

کابل۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان صوبے قندوز اور ننگرہار میں امریکی اور افغان فوج کے طالبان اور داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن میں 90سے زائد طالبان اور داعش جنگجو مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ صوبے کے چھ اضلاع میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 50 طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبے کے گورنر اسداللہ عمر خیل نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان نے صوبے پر قبضے کیلئے جو محاذ کھول رکھا ہے اس کا انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ دوسری طرف صوبے ننگرہار میں افغان اور امریکی افواج نے مشترکہ فضائی آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں تنظیم کے چالیس جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ افغان اور امریکی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر ستر سے زائد فضائی حملے کیے حملوں میں داعش کا ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT