Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / امریکی وزیرخارجہ کیلئے نکی ہیلی زیرغور

امریکی وزیرخارجہ کیلئے نکی ہیلی زیرغور

واشنگٹن17  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیرولینا کی ہندوستانی نژاد امریکی گورنر نیکی ہیلی پر وزیر خارجہ امریکہ کے عہدہ کے لئے منتخب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی کابینہ غور کررہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب 44 سالہ نیکی ہیلی ریپبلکن پارٹی کا اُبھرتا ہوا ستارہ ہیں۔ اُن کی تائید  رکن سنیٹ مارکو روبیو نے ریپبلکن پارٹی کی پرائمری میں کی تھی۔ تاہم عام انتخابات سے قبل نیکی ہیلی نے ٹرمپ کی تائید کردی۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ارب پتی شخصیت کے لئے جن کا تعلق نیویارک سے ہے، ووٹ دیں گی۔ ہندوستانی تارکین وطن کی دختر نیکی ہیلی نسل پرستی کی تردید اور صنفی تنوع ٹرمپ کی کابینہ میں پیدا کریں گی۔ نیویارک کے سابق میئر روبی گیلیانی بھی اِس عہدہ کے طاقتور امیدوار ہیں۔ ذرائع اور اطلاعات کے بموجب گزشتہ رات اخباری نمائندوں کی ایک کانفرنس میں ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے ترجمان شان اسپائسر نے 44 سالہ نیکی ہیلی کو منتخب صدر کے سامنے ایک امیدوار کی حیثیت سے پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT