Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا اچانک دورہ افغانستان

امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا اچانک دورہ افغانستان

بگرام ایئربیس (افغانستان) ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر آج افغانستان کے غیرمعلنہ دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے فوجی کمانڈر کیساتھ مشاورت کی اور امریکی فوجیوں کیساتھ ماقبل کرسمس کچھ خوشگوار لمحات گذارے کیونکہ یہ تمام فوجی کرسمس جیسے تہوار پر بھی اپنے ارکان خاندان سے دور ہیں۔ ایشٹن کارٹر کا ممکنہ طور پر افغانستان کا یہ آخری دورہ ہوگا کیونکہ ان کے جانشین کا انتخاب ہوچکا ہے اور پنٹگان کی تمام تر ذمہ داریاں اب ریٹائرڈ مرین جنرل جیمس میاٹیس کے حوالے کی جائیگی۔ ایشٹن کارٹر صدر افغانستان اشرف غنی سے بھی ملاقات کرینگے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ افغانستان میں اب بھی 10,000 امریکی فوجی موجود ہیں جو افغان سیکوریٹی فورسیس کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ طالبان شورش پسندی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ امریکہ کی خصوصی آپریشن فورسیس القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی ہمیشہ تلاش میں رہتی ہے۔ ایشٹن کارٹر کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جس وقت یہ خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ افغان حکومت کی دفاعی طاقت میں بہتری کے باوجود طالبان جنگجوؤں پر قدغن لگائی نہیں جاسکی اور وہ پاکستان کو اب بھی محفوظ ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ امریکہ کا یہ بھی کہنا ہیکہ افغانستان کے دوتہائی سے بھی کم حصہ پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے۔

TOPPOPULARRECENT