Monday , September 25 2017
Home / دنیا / امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی افغانستان آمد

امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی افغانستان آمد

بگرام (افغانستان)۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر فی الحال افغانستان میں ہیں جہاں وہ سیکوریٹی کی نازک صورتحال کا جائزہ لینے پہنچے ہیں کیونکہ گذشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ ملک کے مشرقی علاقہ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ کے علاوہ دولت اسلامیہ کے حامیوں کی جانب سے اس علاقہ میں قدم جمانے کیلئے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ امریکہ کے اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر جنرل جان کیمپیل نے تشویش ظاہر کی تھی کہ شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے بیرونی جنگجو ان افغانیوں کے ساتھ شامل ہورہے ہیں جنہوں نے مشرقی علاقہ میں دولت اسلامیہ کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی علاقہ پاکستانی سرحد سے قریب ہے۔ اسی بات پر تشویش کا اظہار دراصل ایشٹن کارٹر کو افغانستان لے آیا جو وہاں ایک ہفتہ تک قیام کریں گے۔ البتہ ایک ہفتہ کے آخری دو ایام وہ عراق میں گذاریں گے۔ اپنی آمد کے فوری بعد کارٹر بگرام ایرفیلڈ سے جلال آباد  میں واقع آپریٹنگ بیس فینٹی کیلئے روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے کیمپیل سے ملاقات کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ فینٹی میں کم و بیش 600 امریکی ٹروپس موجود ہیں جسے ایک اہم بیس تصور کیا جاتا ہے جہاں امریکی فوجیں 2016ء یا اس کے بعد بھی قیام کریں گی جبکہ امریکی اور اتحادی افواج کی تعداد میں کمی کے بعد ملک کے دیگر فوجی بیس بند کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT