Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی عراق آمد

امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کی عراق آمد

بغداد ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے کہا کہ ’’عراقی ہمیں اپنی ضروریات کے بارے میں آگاہ کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ہفتہ کو متحدہ عرب امارات میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کارٹر نے اس اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس ان کی سفارشات منظور کر لے گا۔ کارٹر نے ابو ظہبی کے قریب الظفرہ فضائی اڈے پر کہا تھا کہ ’’ہم اپنی کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میں فضائی اور زمینی کارروائیاں شامل ہوں گی۔ آپ ہم سے زیادہ کی توقع کر سکتے ہیں۔‘‘ امریکہ کی قیادت میں قائم اتحاد اس فضائی اڈے کو داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کے علاوہ انٹیلی جنس جمع کرنے، فضائی جائزوں اور نگرانی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ خطے مین کارٹر کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ عراق میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ الظفرہ فضائی اڈے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے پہلے ہی اپنی فضائی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور اگلے چھ ماہ میں یہ اضافہ جاری رکھے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT