Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکی وزیردفاع کارٹر کا آئندہ ہفتہ دورہ

امریکی وزیردفاع کارٹر کا آئندہ ہفتہ دورہ

واشنگٹن ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔امریکہ دفاعی روابط میں نئے تال میل کی عکاسی کرتے ہوئے پنٹگان نے آج اعلان کیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیردفاع ایشٹن کارٹر بیرون ملک اپنے قطعی سفر پر آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ 8 ڈسمبر کو ان کی ہندوستان میں موجودگی کا پروگرام طئے ہے اور اس سفر کو وسعت دیتے ہوئے وہ جاپان، بحرین، اسرائیل، اٹلی اور برطانیہ بھی جائیں گے اور 16ڈسمبر کو امریکہ واپس ہوں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہیکہ سبکدوش ہونے والے امریکی وزیردفاع نے سمندر پار اپنے قطعی سفر کے پروگرام میں ہندوستان کو شامل کیا ہے۔ کارٹر دیگر کے بشمول وزیردفاع منوہر پاریکر سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT