Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلپائن کے دورہ پر

امریکی وزیر خارجہ جان کیری فلپائن کے دورہ پر

پیانگ یانگ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلپائن کے نومنتخب صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر کا پْر زور اعادہ کیا کہ دونوں ملک دفاع کے معاملے میں ایک دوسرے کے قریبی ساتھی ہیں۔ اس سے پہلے منیلا ہی میں اپنے فلپائنی ہم منصب پرفیکٹو یاسے کے ساتھ ایک ملاقات میں کیری نے بحیرۂ جنوبی چین میں ملکیتی حقوق کے معاملے میں چین کے مقابلے پر عدالتی فتح کے بعد فلپائن کو دانائی اور ہوش مندی سے کام لینے کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو تنازعے سے بچنا چاہیے۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی ایک بین الاقوامی ثالثی عدالت نے اس سمندر کے 80% سے زیادہ حصے پر چین کے ملکیتی دعووں کو رَد کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT