Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / امریکی ویزا طلب کرنے والوں سے پاس ورڈ پوچھے جا سکتے ہیں !

امریکی ویزا طلب کرنے والوں سے پاس ورڈ پوچھے جا سکتے ہیں !

واشنگٹن ۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی داخلہ سکیورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے مستقبل میں امریکی ویزوں کے درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ طلب کر سکتے ہیں تاکہ ان افراد کے پس منظر کے بارے میں تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔کیلی کے مطابق یہ کارروائی ایسے افراد کے انکشاف کے لیے کی جا سکتی ہے جن کا سکیورٹی کے حوالے سے خطرہ بننے کا امکان ہو۔امریکی وزیر نے واضح کیا کہ یہ معاملہ ان امور میں سے ہے جو ابھی زیر بحث ہیں بالخصوص ان سات ممالک کے مسافروں کے لیے جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی عائد کی ہے۔ایوان نمائندگان میں داخلہ امن کی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے جان کیلی کا کہنا تھا کہ ” ان سات ملکوں سے تعلق رکھنے والوں کے بارے میں تفتیش کرنا یقینی طور پر انتہائی دشوار ہے۔
تاہم یہاں آنے کی صورت میں ہم ان سے پوچھ سکتے ہیں کہ وہ کون سی ویب سائٹوں کا استعمال کرتے ہیں اور وہ ہمیں اپنا پاس ورڈ بتائیں تاکہ ہم جان سکیں کہ یہ لوگ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں.. اگر ان لوگوں نے ہمارے ساتھ تعاون سے انکار کیا تو وہ امریکا میں ہر گز داخل نہیں ہوں گے”۔
جان کیلی نے زور دے کر کہا کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم باریک بینی کے ساتھ آخری حد تک تفتیش مستقبل میں حتمی اقدام ہوگا۔ خواہ اس کا مطلب امریکی ویزوں کے اجراء￿  میں تاخیر ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم ان لوگوں سے اس نوعیت کی معلومات کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اور اگر وہ واقعتا امریکا آنا چاہتے ہوں گے تو وہ تعاون کریں گے”۔

TOPPOPULARRECENT