Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / امریکی ویزا پالیسی پر تشویش سے مودی نے اوباما کو واقف کرایا

امریکی ویزا پالیسی پر تشویش سے مودی نے اوباما کو واقف کرایا

نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر ربط قائم کیا اور ان کی قیادت کی سراہنا کی۔اس موقع پر مودی نے امریکی ویزا پالیسی کے متعلق ہندوستان کی تشویش سے اوباما کو واقف کرایا۔اس پالیسی سے ہندوستانی آئی ٹی شعبہ پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ اوباما نے وزیراعظم نریندر مودی کے مثبت رول کیلئے شکریہ ادا کیا اور چوٹی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے میں ان کے قائدانہ رول کی ستائش کی۔اوباما نے ایسے وقت مودی سے ربط قائم کیا جبکہ تین دن قبل 195 ممالک نے ایک ایسی معاملت کو قطعیت دی ہے جس کے ذریعہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT