Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکی ٹینس اسٹار نکیتا پر 10 سالہ پابندی

امریکی ٹینس اسٹار نکیتا پر 10 سالہ پابندی

لندن۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی کھلاڑی نکیتا کریونوس پر ٹینس کے اینٹی کرپشن پروگرام کی خلاف ورزی کے باعث دس سال کی پابندی عائد کردی گئی جنہیں بیس ہزار ڈالرز جرمانہ بھی اد ا کرنا ہوگا۔ ٹینس اینٹی گریٹی یونٹ نے 2015 میں ہوئے  چیلنجرز ایونٹ کے دوران انہیں تیسرے شخص کے ساتھ مل کر میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے میں ملوث پایا گیا۔ 30سالہ کھلاڑی کی معطلی 29نومبر 2025  میں ختم ہوگی تاہم پابندی کے طویل عرصے میں زیادہ عمر ہونے کے باعث ان کا کیریئر ممکنہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔
چیمپئنزٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
دبئی ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی نے چیمپئنزٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔سندرم روی اور پاکستان کے علیم ڈار سمیت 12 امپائرز اور تین میچ ریفریز میگا ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔کمار دھرما سینا ،مرائس ایراسمس، رچرڈ کیٹل برو، نائجل لانگ ، بروس اوکسنفورڈ، راڈ ٹکر، ایان گولڈ،رچرڈ النگورتھکرس گیفنی اور پال رائفل بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT