Monday , August 21 2017
Home / دنیا / امریکی پابندی ’’معاشی جنگ‘‘ کے مترادف : روس

امریکی پابندی ’’معاشی جنگ‘‘ کے مترادف : روس

واشنگٹن، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف نئی پابندی لگانے سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔اس بل کو سینیٹ کی منظوری گزشتہ ہفتے ہی مل چکی ہے ۔روس کے وزیر اعظم دمتر مدویدیف نے پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ امریکہ نے روس کے خلاف مکمل طور پر معاشی جنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس بل کا مقصد گزشتہ سال ہوئے والے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ دخل اندازی اور یوکرین میں جارحیت کے لئے روس کو سزا دینا ہے ۔ روس اگرچہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی سے انکار کرتا رہا ہے ۔

ترکی میں کشتی غرقاب، تین افراد لاپتہ
انقرہ، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنوب مغربی صوبے مگلا کے ساحل پر بحیرہ روم کے علاقے میں ایک کشتی ڈوب گئی جس میں سوار تین افراد لاپتہ ہوگئے۔ایک افسر نے بتایا کہ اینیمور نام کی کشتی میں 11 افراد سوار تھے جو کل ایک مشہور سیاحی علاقے مگلا کے مارمارس جا رہے تھے کہ اسی وقت یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ ان میں سے آٹھ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔افسر نے کہا کہ کشتی کے ڈوبنے کی وجہ فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے ۔ راحت رسانوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT