Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / امریکی پالیسیوں کی مخالفت جاری رہے گی : ایران

امریکی پالیسیوں کی مخالفت جاری رہے گی : ایران

تہران ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے روحانی پیشواء آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے نیوکلیئر معاہدے کا مستقبل اب بھی غیر واضح ہے اور امریکہ اس معاہدے کی آڑ میں ایران پر اپنا اثر و رسوخ قائم نہیں کرسکتا۔اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ اس معاہدے کا مستقبل ابھی تک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ، کسی کو نہیں معلوم کہ آیا امریکہ میں یا ایران میں اس معاہدے کی توثیق کی جائے گی اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ اس معاہدے کو بنیاد بناکر ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرسکے گا تو یہ خام خیالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کا دروازہ بند کردیا ہے اور ہم امریکہ کو معاشی، سیاسی یا ثقافتی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔

TOPPOPULARRECENT