Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکی ڈاکٹرس کی ٹیم کا چار روزہ دورہ حیدرآباد

امریکی ڈاکٹرس کی ٹیم کا چار روزہ دورہ حیدرآباد

26 فبروری سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیلت کیمپس
حیدرآباد۔/21فبروری، ( راست ) انڈیا ہیلت انیشٹیو کے زیر اہتمام امریکہ کے تین ممتاز ڈاکٹرس و سرجنس 26تا29فبروری حیدرآباد میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے ہیلت کیمپس میں تشخیص اور علاج کریں گے جبکہ انڈو۔ یو ایس ہاسپٹل ملک پیٹ میں سرجریز کی جائیں گی۔ جناب سید انیس الدین سی ای او سہائیتا ٹرسٹ کے بموجب انڈیا ہیلت انیشٹیو کی جانب سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہیلت کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔ امریکی ڈاکٹرس کی ایک ٹیم جو ڈاکٹر جان روزن برگ ، ڈاکٹر عرفان معین، ڈاکٹر ایم اے غفور، ڈاکٹر صبیحہ غفور، ڈاکٹر مصطفے الخیر، ڈاکٹر ثناء احمد، ڈاکٹر فریدہ گوگاوالا، ڈاکٹر ایم وائی احمد، ڈاکٹر ایم کے احمد، ڈاکٹر سہیل احمد، لارل بن حمید ان دنوں کیرالا اور لکھنؤ میں ہیلت کیمپس میں تشخیص و معالجہ انجام دے رہے ہیں۔ ایک تین رکنی ٹیم جو ڈاکٹر جان روزن برگ، ڈاکٹر مصطفے الخیر اور ڈاکٹر ایم وائی احمد پر مشتمل ہوگی ، چیرمین انڈین مسلم ریلیف اینڈ چیاریٹیز جناب منظور غوری اور شاہین غوری کے ساتھ 26فبروری سے دورہ کرے گا اور چار روزہ قیام کے دوران 26فبروری کو برائٹ فیوچر اسکول حسن نگر، 27فبروری کو انڈو ۔ یو ایس اسکول کشن باغ، 28 فبروری کو انڈو ۔ یو ایس اسکول بابا نگر اور 29فبروری کو انڈو ۔ یو ایس اسکول شاہین نگر میں تشخیص و علاج کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو سرجری کروانی ہے تو وہ انڈو ۔ یو ایس ہاسپٹل ملک پیٹ میں اپنے نام درج کرواسکتے ہیں جہاں کفایتی فیس پر سرجری انجام دی جائے گی۔ حافظ محمد عرفان پروجیکٹ منیجر نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT