Friday , July 28 2017
Home / دنیا / امریکی ڈرون حملوں میں 12 مشتبہ القاعدہ کارکن ہلاک

امریکی ڈرون حملوں میں 12 مشتبہ القاعدہ کارکن ہلاک

عدن ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی علحدہ علحدہ ڈرون حملوں میں کم از کم 12 مشتبہ القاعدہ ارکان آج یومن میں ہلاک ہوگئے ۔ فوجی عہدیداروں کے بموجب بمشکل ایک ماہ قبل امریکی کمانڈوز نے جہادیوں کے خلاف دھاوا کیا تھا ۔ آج سحر کے وقت حملے کا نشانہ القاعدہ کے رکن ساکن یشبوم وادی اور جنوبی صوبہ شبوا میں مقیم القاعدہ کے مشتبہ رکن عسکریت پسند تھے ۔ چار مشتبہ عسکریت پسند جو اپنی قیامگاہ کے باہر ٹھہرے ہوئے تھے ہلاک ہوگئے ۔ دوسرا حملہ بیضہ صوبہ میں القیفہ کے مقام پر کیا گیا جس میں تین القاعدہ کے ارکان ہلاک ہوگئے ۔ ایک مقامی عہدیدار اور قبائیلی سردار نے اس کی اطلاع دی ۔ جہادیوں پر ایک اور حملہ اسی صوبہ کے ضلع سوموا میں اور چوتھا حملہ القاعدہ کے مورچہ پر صوبہ بیان کے علاقہ شقرا میں کیا گیا ۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT