Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / امریکی ڈرون حملہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

امریکی ڈرون حملہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

پشاور ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقوں میں موجود حقانی نیٹ ورک کے قلع قمع کیلئے ایک امریکی ڈرون حملے کے ذریعہ نیٹ ورک کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد کے قریب ہے۔ حملہ میں ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سی آئی اے کے ذریعہ کنٹرول کئے جانے والے ڈرون کے ذریعہ صبح کی اولین ساعتوں میں شاہدانودنڈ کو نشانہ بنایا گیا جو زیریں خرم ایجنسی میں واقع ہے۔ دریں اثناء ایک سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں اور دو گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ ایک دیگر عہدیدار کے مطابق زخمی ہونے والے دہشت گرد کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے تھا جو طالبان حامی ہے اور متعدد خونریز حملوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکی ڈرون حملوں کی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ ایسا کرنا پاکستان کی مطلق العنانی کے مغائر ہے۔

TOPPOPULARRECENT