Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / امریکی ڈرون حملے میں جہادی جان ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں جہادی جان ہلاک

لندن /13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بدنام زمانہ برطانوی شہری جو دولت اسلامیہ کا انتہا پسند بن چکا ہے، محمد امازی عرف جہادی جان جو دولت اسلامیہ کے شعبہ تشہیر کا انچارج تھا، سمجھا جاتا ہے کہ شام میں امریکہ کے ڈرون حملے سے ہلاک ہو گیا۔ پنٹگان نے کہا کہ انتہا پسند شام میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوچکا ہے، جب کہ برطانیہ کی اطلاع کے بموجب اس خبر کے بارے میں غیر یقینی صورت حال پائی جاتی ہے۔ حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پنٹگان کے پریس سکریٹری پیٹر کک نے کہا کہ شام کے شہر رقہ پر 12 نومبر کو جہادی جان کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔ وہ انگریزی داں تھا، جس کی پیدائش کویت میں ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT