Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / امریکی ڈرون حملے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

عدن، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن میں امریکی فضائیہ کے ڈرون حملوں میں القاعدہ کے دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی فوج نے یہاں القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فضائی حملے کئے ہیں۔ امریکی حکام نے کل یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فوج نے عرب جزیرہ نما ملک یمن میں مسلسل حملے کئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہاں وادی یثبوم میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا۔ جس میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔ دھماکہ کے بعد دو لاشیں برآمد کی گئي ہیں جن کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ القاعدہ کے رکن ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT