Thursday , March 30 2017
Home / دنیا / امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے دو کمانڈر ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے دو کمانڈر ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی وزیرستان سے متصل افغانستان کے پاکتکا صوبے میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ممنوعہ دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو ‘کمانڈرہلاک ہوگئے ۔ پاکستان کے روزنامے ڈان کی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کو پاک افغان سرحد کے قریب نارر علاقے میں طالبان کے مقامی کمانڈر ہارون شیخ الوزیر اور عظمت اللہ محسود کی گاڑی کو ایک بغیر پائلٹ طیارے (ڈرون) نے نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے دونوں کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ جمعہ کو شام چار بجے کیا گیا تھا۔ دونوں کو سرحد کے قریب لیمن علاقے میں سپردِخاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنازہ میں بڑی تعداد میں جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے کر لیمن علاقے میں آباد قبائلیوں نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT