Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکی ڈرون طیارہ جنوری افغانستان میں حادثہ کا شکار

امریکی ڈرون طیارہ جنوری افغانستان میں حادثہ کا شکار

کابل ۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فضائیہ نے کہا کہ اس کے ڈرون طیاروں میں سے ایک جنوبی افغانستان کے ایک فوجی اڈہ پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ تاہم کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ۔ حالانکہ مقام حادثہ پر آگ بھڑک اُٹھنے کا شبہ ہے ۔ ایک بیان میں کیپٹن برائن ایل روشارڈ نے کہا کہ MQ-9 ریپر ڈرون طیارہ قندھار کے فضائیہ کے فوجی اڈہ پر کل دیرگئے حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس حادثہ کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں لیکن کسی سبوتاج کی کارروائی کا اندیشہ نہیں ہے ۔ قندھار کا فضائی فوجی اڈہ افغانستان میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT