Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / امریکی ڈرون کی طرز پر چینی ڈرون کی تیاریوں کا بھی آغاز

امریکی ڈرون کی طرز پر چینی ڈرون کی تیاریوں کا بھی آغاز

بیجنگ ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنے CH-5 رینبو ڈرون طیاروں کی تیاری شروع کردی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ امریکی ڈرون (بغیر پائلٹ والے طیارے MQ-9 Reaper کا حریف ثابت ہوگا جو زمین پر بہ آسانی اپنا نشانہ لگا سکتا ہے۔ ایروناٹک سائنسی اینڈ انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر وانگ سانگ نے کل ایک بیان دیتے ہوئے بتایا کہ CH-5 ڈرون طیارہ کی پہلی پرواز گذشتہ ہفتہ جمعہ کو ہوئی اور اس طرح اب یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہیکہ چین مستقبل میں ڈرون طیاروں کی برآمد بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرون طیارے امریکہ کے MQ-9 Reaper کے مماثل ہیں۔ تاہم ان کی تیاری کے اخراجات امریکہ کے مقابلے نصف ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ نشاندہی بھی کی چینی ڈرون میں البتہ ایک کمزوری یا خامی ہے۔ امریکی ڈرون طیارہ 12000 تا 15000 میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے اور اس طرح یہ زمین سے کی جانے والی کسی بھی فائرنگ کی زد میں نہیں آتا جبکہ چینی ڈرون طیارہ 9000 میٹر سے زیادہ بلندی پر نہیں جاسکتا جس سے ڈرون کے دشمن کے کسی بھی طیارہ کو مار گرانے والے ہتھیار کی زد میں آنے کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT