Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / امریکی ہتھیار سعودی عرب کے ذریعے داعش کو فراہم!

امریکی ہتھیار سعودی عرب کے ذریعے داعش کو فراہم!

نیویارک/17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک سابق اہلکار کین او کیف نے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب کو ایک سو دس ارب ڈالر کے جو ہتھیار دیگا وہ بھی آخر کار داعش کے پاس ملیں گے۔ کن اوکیف نے داعش کو صیہونی حکومت اور آل سعود کا پروردہ قراردیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی حکومت کے یہ دعوے کہ ایران مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، کھوکھلے اور مضحکہ خیز ہیں۔ امریکی بحریہ کے سابق میرین نے کہا کہ دنیا میں امریکہ کی پالیسیاں، لاکھوں انسانوں کے مارے جانے اور کروڑوں انسانوں کی ہلاکت کا باعث بن رہی ہیں۔ بیس مئی کو امریکہ کے صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران، سعودی عرب اور امریکہ نے تین سو اسی ارب ڈالر کی مالیت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں ایک سو دس ارب ڈالر کے اسلحے کا سودا بھی شامل ہے۔اس انکشاف کی کسی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن اس ضمن میں وقفہ وقفہ سے ایسی اطلاعات منظر عام پر آتی رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT