Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکی یونیورسٹی ایم ایس یو میں ہندوستانی طلبہ کے لیے داخلے

امریکی یونیورسٹی ایم ایس یو میں ہندوستانی طلبہ کے لیے داخلے

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مسوری اسٹیٹ یونیورسٹی جو کہ امریکہ کی ایک معروف یونیورسٹی ہے اس نے اپنے شعبہ کمیونیکیشن میں مختلف یو جی کورسز میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے جو کہ تعلیمی سال 2017 کے پروگرامس ہوں گے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب شعبہ کمیونیکیشن نے عالمی مانگ کے پیش نظر طلبہ میں کمیونیکیشن اسکیلس کے لیے کئی ایک 4 سالہ پروگرامس میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے جن میں کمیونیکیشن اسٹڈیز ، ہلتھ کمیونیکیشن ، انٹر کلچرل کمیونیکیشن ، انٹر پرسنل کمیونیکیشن ، آرگائیزیشنل کمیونیکیشن اور ریٹوریک کمیونیکیشن قابل ذکر ہیں ۔ ہندوستانی طلبہ کے لیے داخلوں کا جو اعلان کیا گیا ہے ان میں داخلے کی شرائط بھی واضح کردی گئی ہیں کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ جنہوں نے 10+2 میں بہتر نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے اور ساتھ ہی آکیٹ میں 24 ، سیاٹ میں 1180 ، آئی ای ایل ٹی ایس میں 5.5 اور ٹونل میں 61 نشانات اسکور کیے ہوں وہ داخلے کے اہل ہوں گے ۔ 4 سالہ ڈگری کورس میں جو ہندوستانی طلبہ داخلہ لیں گے ان کے لیے نصاب عالمی ضروریات کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات international. missouristate.edu.seasia/ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT