Friday , June 23 2017
Home / دنیا / امریکی یونیورسٹی کیمپس میں پروفیسر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا

امریکی یونیورسٹی کیمپس میں پروفیسر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا

لاس اینجلس ۔3 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں واقع یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے ایک پروفیسر کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مشتبہ طالب علم کو گرفتار کیا ہے ۔ لاس اینجلس پولیس آفیسر میگھان اگیولر نے فوری طورپر پروفیسر کا نام نہیں بتایا ۔ اس کے علاوہ مشتبہ طالب علم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی ۔ قتل کی پس پردہ محرکات کا بھی فوری طورپر پتہ نہ چل سکا۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان مارگریٹ اسٹیورٹ نے بتایا کہ مہلوک کی عمر تقریباً 25 سال تھی اور اس کی برسرموقع موت واقع ہوگئی ۔ یونیورسٹی کی ایمرجنسی ٹکٹنگ سرویس نے فوری پیام جاری کرتے ہوئے تمام طلباء ، فیکلٹی ارکان اور ملازمین کو اس عمارت سے دور رہنے کی ہدایت دی جہاں سائنس اینڈ میڈیکل کلاس رومس واقع ہیں ۔ کیمپوں کے وسط میں موجود یہ دس منزلہ عمارت اسکول کے دوڑ کے میدان کے قریب واقع ہے ۔ گزشتہ سال بھی یہاں ایک گرائجویٹ طالب علم کو زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT