Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / امر سنگھ معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی :ابوعاصم

امر سنگھ معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی ہوگی :ابوعاصم

ممبئی، 22جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمان امر سنگھ کو قانونی نوٹس بھیج کر اس بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں امر سنگھ نے ایک چینل کو انٹرویو میں ابوعاصم اعظمی کو مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا دست راست بتایا تھا۔ اعظمی نے اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس بھیج کر امر سنگھ کو فوری طور پر بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے نوٹس میں ابوعاصم اعظمی کی جانب سے تحریر ہے کہ ابوعاصم اعظمی 2002ء سے 2008ء تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے جبکہ 2009ء سے مہاراشٹر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سماجی اور سیاسی حلقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں ان کی شبیہہ انتہائی صاف ستھری اور کردار بہتر رہا ہے اور وہ سماج اور ملک کے سچے خادم رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT