Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / املی بن میں عصری دھوبی گھاٹ کی تعمیر

املی بن میں عصری دھوبی گھاٹ کی تعمیر

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد میٹرو ریل

HMR کی جانب سے میٹرو ریل وائیڈکٹ کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی جائیداد تقریبا ایک ایکڑ اراضی کے بدلے معاوضہ اور باز آبادکاری کے طور پر تعمیر کئے گئے ایک عصری دھوبی گھاٹ کا پیر کو افتتاح کیا گیا ۔ اس نئے دھوبی گھاٹ پر دھوبیوں ، مقامی عوام اور دیگر شہریوں سے مخاطب کرتے ہوئے این وی ایس ریڈی ، ایم ڈی ایچ ایم آر نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کی باز آبادکاری ایچ ایم آر کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی ۔ انہوں نے ایم جی بی ایس میں عالمی معیار کے میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے لیے زمین دیتے ہوئے تعاون کرنے پر دھوبیوں سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حیدرآباد میٹرو ریل تمام مسافرین کے لیے ایک آرام دہ اور محفوظ سفر ہوگا اور سماجی مساوات کی ایک مثال ہوگا ۔ اس دھوبی گھاٹ کو 90 لاکھ روپئے کے مصارف سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ اور یہاں 165mm قطر کے بورویل کی ڈرلنگ ، واش رومس ، واشنگ گھاٹس ، شیڈس جیسی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔ ایک کمپاونڈ وال بھی تعمیر کی گئی ہے ۔ جس کا طول 700 فٹ ہے ۔ اس کی افتتاحی تقریب میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر وشنو وردھن ریڈی ، جی ایم ( ورکس ) بی این راجیشور اور دیگر سینئیر انجینئرس اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT