Thursday , March 30 2017
Home / جرائم و حادثات / املی توڑنے کے دوران طالب علم ہلاک

املی توڑنے کے دوران طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ /17 فبروری (سیاست نیوز) درخت سے املی توڑنے کے دوران بر قی شاک کی زد میں آکر ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ کے روی جو گورنمنٹ پرائمری اسکول میں 5 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ اندراماں کالونی علاقہ کے ساکن مانیا کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کل اپنے اسکول کے قریب واقع ایک بڑے املی کے درخت سے املی توڑنے کی کوشش کررہا تھا ۔ اس لڑکے نے لوہے کی سلاخ سے املی توڑنے کی کوشش کی جو درخت کے بازو گزررہے برقی تار سے ٹکرا گئی اور برقی شاک کی زد میں آکر روی ہلاک ہوگیا ۔پولیس چندا نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT