Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / امن برقراررکھنے راجناتھ سنگھ کی اپیل

امن برقراررکھنے راجناتھ سنگھ کی اپیل

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وجئے دشمی کی مبارکباد دیتے ہوئے عوام سے ملک میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے پیام میں کثرت میں وحدت کی قدروں کا حوالہ دیا اور واضح کیا کہ کسی بھی طرح کی مجرمانہ سرگرمی کے بارے میں رواداری نہیں برتی جاسکتی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے پرامن رہنے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے استحکام میں اپنا حصہ ادا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے حکومت کے موقف کا پھر ایک بار اعادہ کیا کہ کسی بھی مجرمانہ سرگرمی پر رواداری نہیں برتی جائے گی ۔ قانون نافذ کرنے والے ایجنسیاں اپنا کام کریں گی ۔ راج ناتھ سنگھ کی یہ اپیل حالیہ پیش آئے واقعات کے پس منظر میں کی گئی ۔ ملک کے مختلف حصوں میں گاؤ ذبیحہ کے الزامات پر تشدد، مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور دلتوں پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وجئے دشمی کے موقع پر وہ نیک توقعات کا اظہار کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT