Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / امن کوششوں کو سبوتاج کرنے کا الزام مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پرہندوستان کا اعتراض غلط : پاکستان

امن کوششوں کو سبوتاج کرنے کا الزام مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پرہندوستان کا اعتراض غلط : پاکستان

اسلام آباد۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان پر امن کی کوششوں کو سبوتاج کرنے اور الزام عائد کیا اور کہا کہ باہمی مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے علاقائی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ نثار علی خاں نے کہا کہ علاقہ میں امن کے تعلق سے پاکستان کا واضح نقطہ نظر ہے۔ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہے لیکن دوسری جانب سے اسی جوابی جذبہ کا اظہار نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ کشمیری قائدین کے ساتھ مشاورت پر اعتراض بالکل غیرواجبی ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہند ۔ پاک روابط نچلی سطح تک پہنچ گئے تھے کیونکہ اسلام آباد نے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کو نئی دہلی نہ پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات کو لمحہ آخر میں منسوخ کرنا پڑا اور ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات نہ ہوسکی۔ اسلام آباد کے پیش کردہ ایجنڈہ پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے کیونکہ سرتاج عزیز کی کشمیری علیحدگی پسندوں سے ملاقات کا منصوبہ طئے کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نثار علی خان نے کہا کہ ہندوستان کسی نہ کسی بہانہ امن کی کوششوں کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہا ہے جس سے علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین امن کے قیام میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT