Saturday , August 19 2017
Home / بچوں کا صفحہ / امن کی نشانی فاختہ

امن کی نشانی فاختہ

بچو!پرندوں کی دنیا بھی کافی وسیع ہے۔ دنیا بھر میں رنگ برنگے خوبصورت پرندے ہیں۔ ان میں فاختہ (قمری) بھی شامل ہے۔ اسے انگریزی میں Dove کہتے ہیں۔ اسے امن کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
کبوتر اور فاختہ تقریباً ایک جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں مگر تجرکار افراد اور ماہر طیور ہی ان کی شناخت کرسکتے ہیں۔ کبوتر کی طرح فاختہ بھی columbidaeکلاس میں شامل ہیں۔ اس کلاس میں تین سو سے زائد انواع پائے جاتے ہیں۔ فاختہ ‘خوبصورت اور معصوم پرندہ ہے۔ فاختہ مختلف رنگوں میں مختلف ممالک میں پایا جاتا ہے اس میں سفید فاختہ برصغیر کے عام مقامات پر پایا جاتا ہے۔ یہ کبوتر کی طرح باہمت پرندہ ہے۔ اس کے گھونسلے‘ کبوتر کے آشیانے کے مماثل ہوتے ہیں۔ یہ عموماً درختوں پر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں جس میں لکڑیاں اور دیگر چیزیں شامل رہتی ہیں۔ یہ وقت واحد میں دو ہی انڈے دیتے ہیں۔ اس میں اسپاٹ ڈاؤ بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے جو جنوب مشرق ایشیاء میں پایا جاتا ہے۔ براون وینگس والا فاختہ آسٹریلیا میں ہوتا ہے جبکہ زیبرا ڈاؤ دنیا کے مختلف مقامات پر پایا جاتا ہے۔ اس کے پروں کا کلر اور اس کی ترتیب زیبرا کی دھاریوں کی طرح دکھائی دیتی ہے اس لئے اسے زیبرا ڈاؤ کہا جاتا ہے۔ اسکارو ڈاؤ‘ جنگل میں رہتا ہے جبکہ سفید فاختہ یا ڈاؤ‘ عام مقامات پر رہتا ہے۔ فاختہ میں دو اقسام رنگ نک اور ڈائمنڈ فاختہ بہت ہی مشہور ہیں۔ شمال میں سفید یا جاوا فاختہ کو بہت ہی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ با ہمت اور مضبوط پروں کے ساتھ ساتھ ذہین پرندہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT