Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / امپائر سے بدتمیزی ، کھلاڑی کو میدان بدر کرنے کا قانون

امپائر سے بدتمیزی ، کھلاڑی کو میدان بدر کرنے کا قانون

لندن ۔ 7 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایم سی سی نے تصدیق کردی ہے کہ اب امپائروں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کھلاڑی کو برتاؤ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میدان سے باہر کرسکتے ہیں اور اس قانون کا یکم اکتوبر 2017 ء سے نفاذ عمل میں آئے گا ۔ ایم سی سی نے بیٹ کے سائز پر بھی پابندی کیلئے ایک مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جس کے تحت اس ضمن میں نئی ہدایات جاری کی جائیں گی ۔دریں اثناء ایم سی سی کے کرکٹ صدر جان اسٹیفن نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہیکہ جو کھلاڑی امپائروں کے ساتھ بدتمیزی یا برا برتاؤ کرتے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں کیونکہ بنیادی سطح پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کھلاڑیوں کی بدتمیزی کی وجہ سے امپائرنگ کا شعبہ چھوڑ رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT