Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / امپھال میں تین طاقتور دھماکے

امپھال میں تین طاقتور دھماکے

امپھال  ۔ 17 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے ریاستی دارالحکومت امپھال میں کل رات دیر گئے ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں تین طاقتور دھماکے ہوئے ۔ تاہم ان دھماکوں میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ افزودہ بارودی مواد سے تیار شدہ بم کا پہلا دھماکہ قلب شہر کے گنجان علاقہ نیری لینڈ میں ایک خصوصی گتہ دار شنکر پیان متیوا کی رہائش گاہ پر ہوا جس کے نتیجہ میں کھڑکیاں اور گھر کا کچھ حصہ ٹوٹ پڑا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شنکر پیان موتیوا ، ایم ایس سی این ( آئی ایم ) کے سربراہ تھوٹنگلانگ مویٹوا کا بڑا ہے ۔ تاہم سرکاری ذرائع نے اس اطلاع کی توثیق نہیں کی ہے ۔ افزودہ بارودی مواد کا دوسرا دھماکہ تقریباً 20 منٹ کے وقفہ کے بعد ہوا جس کے نتیجہ میں 10 فٹ گہرا کھڈ پڑگیا۔
اس دوران نامعلوم افراد نے ایک ریٹائرڈ سروے آفیسر آر بی ریشنشام کی رہائش پر دستی بم پھینکا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT