Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / امپھال میں راہول کی آمدسے قبل بم دستیاب

امپھال میں راہول کی آمدسے قبل بم دستیاب

امپھال:منی پور اسمبلی الیکشن میں انتخابی مہم کی غرض سے راہول گاندھی کے دورے سے قبل آج یہاں سے بم دستیاب ہوا ۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع امپھال کے جنوبی علاقے کھونگ مین باشک ہونگ توریل ماپال کی ایک رہائشی عمار ت کے گیٹ کے سامنے سے صبح 6بجے کے قریب یہ بم دسیتاب ہوا ہے‘ بعد ازاں اس بم کو نارکارہ بنادیاگیا۔

بم اس مقام سے برآمد ہوا جہاں سے 6کیلومیٹر دور پر کانگریس نائب صدر کا انتخابی جلسہ منعقد ہونے والا ہے۔

راہول گاندھی کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم کے ضمن میں ہپتا کانگ جی بونگ میدان میں جلسہ عام میں شرکت کے لئے یہاں پہنچنے والے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT