Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / امکانی حادثات کے مقامات کی نشاندہی کیلئے میٹرو ریل کی کمیٹی

امکانی حادثات کے مقامات کی نشاندہی کیلئے میٹرو ریل کی کمیٹی

حیدرآباد 19 جون( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ میٹرو ریل راہداری پر امکانی حادثات کے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے ازالہ کے اقدامات پر غور کیا جاسکے ۔ یہ کمیٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شناخت کردہمقامات کا تفصیلی مشاہدہ کریگی اور حادثات سے نمٹنے اور مسافرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوری اثر کے اور طویل مدتی اقدامات کی سفارش کریگی اس کمیٹی میں ڈاکٹر ٹی ایس ریڈی ٹریفک و ٹرانسپورٹیشن ماہر ‘ مسٹر بی این راجیشور ( جی ایم ) ڈبلیو ایچ ایم آر ایل ‘ مسٹر ایم وینکٹ ریڈی ای ای ( ٹی این ٹی ) جی ایچ ایم سی ‘ مسٹر وائی ساپا پور ریڈی ای ای ( ایچ ایم آر ایل ) اے سی پی ٹریف حیدرآباد ( جن کے نام کا جوائنٹ کمشنر پولیس حیدرآباد اعلان کرینگے ۔ اسکے علاوہ مسٹر اے بالا کرشنا اڈیشنل ڈی سی پی ایچ ایم آر ایل رکن ہونگے ۔ کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریگی ۔ یہ کمیٹی حیدرآباد کے علاوہ سائبر آباد اور رچہ کونڈہ ٹریفک عملہ سے تبادلہ خیال کریگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT