Thursday , May 25 2017
Home / تفریح / امیتابھ، ایشوریہ اور ابھیشیک ’’گلاب جامن‘‘ میں ایک ساتھ

امیتابھ، ایشوریہ اور ابھیشیک ’’گلاب جامن‘‘ میں ایک ساتھ

ہم جلد ہی بچن خاندان کو بڑے پردے پر پہلی بار ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ اس بارے میں فائنٹم پروڈکشن کی ایک فلم کے بارے میں بات چیت چل رہی ہے جس کا ٹائیٹل ’’گلاب جامن‘‘ ہے۔ خبروں کے مطابق فینٹم نے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ ایک رومانٹک کامیڈی کے لئے ربط کیا ہے اور اس جوڑی کو اسکرپٹ پسند آئی ہے۔ دونوں اس فلم کو سائن کرنے جارہے ہیں اور جلد ہی اس کا آفیشیل اعلان ہونے کی توقع ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس فلم میں اہم کردار میں ہوں گے اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بھی اس کردار کے بارے میں پروڈکشن ہاوز سے بات چیت چل رہی ہے۔ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے پچھلی بار ایک ساتھ بنٹی اور ببلی کے گانے کجرارے میں دکھائی دیئے تھے، حالانکہ یہ گیت ابھیشیک اور ایشوریہ کی شادی سے بہت پہلے کا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT