Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / امیتابھ بچن نے کوئی فیس نہیں لی : سی اے بی

امیتابھ بچن نے کوئی فیس نہیں لی : سی اے بی

کولکتہ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کل شام کولکتہ میں کھیلے گئے ہند۔ پاک کرکٹ میچ سے قبل قومی ترانہ گانے کیلئے کوئی فیس نہیں لی ہے۔ کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دی تھی۔ سوشیل میڈیا میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امیتابھ بچن نے قومی ترانہ گانے اور میچ سے قبل پروگرام میں شرکت کیلئے 4 کروڑ روپئے لئے ہیں۔ میچ سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے سابق کرکٹرس کو تہنیت پیش کی گئی تھی۔ سوشیل میڈیا پر کچھ افراد نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی حب الوطنی پر سوال کیا تھا، تاہم کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال کے ایک عہدیدار نے آج یہ واضح کردیا کہ امیتابھ بچن نے اسوسی ایشن سے کوئی رقم حاصل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے اپنے فلائیٹس کے ٹکٹ اور ہوٹل کے بِل بھی خود ہی ادا کئے۔

TOPPOPULARRECENT