Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / امیتابھ بچن کو جی ایس ٹی مہم سے دستبردار ہونے کانگریس کا مشورہ

امیتابھ بچن کو جی ایس ٹی مہم سے دستبردار ہونے کانگریس کا مشورہ

ممبئی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر سنجے نروپم نے آج بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن پر زور دیا ہیکہ وہ جی ایس ٹی مہم سے دستبردار ہوجائیں تاکہ بعدازاں تاجروں کے احتجاج کا سامنا کرنے سے گریز کرسکیں۔حکومت نے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو فروغ دینے کیلئے امیتابھ بچن کو مہم پر لگا دیا ہے۔ یہ ٹیکس یکم ؍ جولائی سے نافذ ہورہا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف اکسائز اینڈ کسٹمس نے 74 سالہ اداکار کو جی ایس ٹی کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ نروپم نے کہا کہ جی ایسٹی کا منصوبہ کانگریس کا تھا۔ یہ ایک الگ کہانی ہے لیکن بی جے پی نے اس کی مخالفت کی تھی جبکہ وہ اپوزیشن میں تھی۔ اب اقتدار پر آنے کے بعد اس نے جی ایس ٹی کے بنیادی نظریہ کو ختم کرکے اپنا نظریہ تھونپ رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT