Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / امیتابھ بچن کو گردن میں تکلیف

امیتابھ بچن کو گردن میں تکلیف

ممبئی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ گردن میں تکلیف سے دوچار ہیں اور جو پرانا طبی مسئلہ ہے اور پھر تازہ ہوگیا ہے۔ 74 سالہ ایکٹر جنھیں اپنی بہو اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے والد کی آخری رسومات میں گردن کا پٹہ لگائے دیکھا گیا، انھوں نے اپنے بلاگ پر تحریر کیا کہ اتنے برسوں میں ایکشن سین کرتے ہوئے اُن کی گردن کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کے ایکٹرس کو جو میڈیکل ہیلپ دستیاب ہے اُن کے عروج کے دنوں میں اس کا فقدان تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT