Monday , October 23 2017
Home / تفریح / امیتابھ بچن کی 75 ویں سالگرہ مودی کی مبارکباد

امیتابھ بچن کی 75 ویں سالگرہ مودی کی مبارکباد

ممبئی/ نئی دہلی، 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کے میگااسٹار امیتابھ بچن نے آج اپنی 75 ویں سالگرہ منائی۔ اس عمر میں بھی وہ اپنے سے 20 سال چھوٹے اسٹارس کے مساوی مصروف رہتے ہیں جس سے نئی نسلیں حوصلہ پاسکتی ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے امیتابھ بچن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بچن نے ہندوستانی فلمی دنیا کو نئی بلندیوں پر پہنچایا اور اپنے بے مثال فن سے فلم بینوں کے دل پر راج کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ سماج کے لئے بھی ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT