Saturday , July 22 2017
Home / تفریح / امیتابھ‘ عامر ‘ سلمان اور ایشوریا کی آسکر اکیڈیمی میں شمولیت

امیتابھ‘ عامر ‘ سلمان اور ایشوریا کی آسکر اکیڈیمی میں شمولیت

لاس اینجلس۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سینما کے مشہور و معروف اداکاروں امیتابھ بچن ‘ عامر خان ‘ پرینکا چوپڑہ ‘ ایشوریا رائے اور فلمساز گوتم گھوش اور بدھادیب داس گپتا ان 774 شخصیتوں میں شامل ہیں جنہیں اکیڈیمی میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ آسکرایوارڈس کیلئے اپنے ووٹ دے سکیں ‘ موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس ویب سائٹ کے مطابق 2017ء کے لئے 57ممالک کی شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 39فیصد مدعوئین خواتین اور 30فیصد شخصیتیں دیگر رنگ و نسل سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ہندوستان سے جن دیگر شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں سوپر اسٹار سلمان خان ‘ عرفان خان ‘ دیپیکا پڈوکون ‘ مانسون ویڈنگ کے ڈریس ڈیزائنر ارجن بھاسن‘ رائٹر سونی تارا پوروالا اور دستاویزی فلمساز آنند پٹوردھن شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT