Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ اور وینکیا نائیڈو کے طیارے کا انجن خراب

امیت شاہ اور وینکیا نائیڈو کے طیارے کا انجن خراب

نئی دہلی۔15 مارچ (سیاست ڈاکٹ کام) ایک چارٹرڈ طیارہ جس میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو سوار تھے جو آج امپھال جارہا تھا، فضاء میں اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے اسے نئی دہلی کے ایرپورٹ واپس ہونا پڑا۔ انجن کی خرابی کے بعد بی جے پی کے دونوں قائدین نے امپھال کا اپنا سفر منسوخ کردیا۔ وہ بی جے پی قائد بیرین سنگھ کی بحیثیت چیف منسٹر تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ مرکزی وزیر ایم ونکیا نائیڈو بھی بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے ساتھ طیارے میں سوار تھے۔ ان دونوں کے علاوہ بی جے پی کے قائد رام لال بھی 9:39 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ امپھال چلے گئے۔ اس طیارے میں تین مزید مسافر تھے۔ پرواز کے بعد فالکن 200 بزنس جٹ کا انجن خراب ہوگیا جس کی وجہ سے پائلٹ 10:17 بجے دن ایرپورٹ واپس ہوگیا۔ بیرین سنگھ نئے چیف منسٹر منی پور کی حیثیت سے آج حلف اٹھانے والے ہیں۔ گورنر نجمہ ہبت اللہ نے کل انہیں تشکیل حکومت کی دعوت دی تھی جبکہ 21 رکنی بی جے پی مقننہ پارٹی انہیں کل انہیں متفقہ طور پر اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔ ناگا پیپلز فرنٹ کے جو این ڈی اے کی ایک حلیف ہے گورنر سے ملاقات کرکے بی جے پی حکومت کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد نجمہ ہبت اللہ نے بیرین سنگھ کو تشکیل حکومت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ حکومت تشکیل دینے کے لیے درکار اکثریت ان کو حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT