Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ بڑے گوشت کے مسئلہ کو صرف ناٹک سمجھتے ہیں: کانگریس

امیت شاہ بڑے گوشت کے مسئلہ کو صرف ناٹک سمجھتے ہیں: کانگریس

نئی دہلی ۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج بڑے گوشت کے مسئلہ کو قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی نظر میں صرف ایک ناٹک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی قائدین کو صرف رسمی کارروائی کیلئے طلب کیا ہے اور انہیں انتباہ دیا ہے کہ دادری سانحہ کے پس منظر میں متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں ۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کو 18ماہ کے بعد وقت ملا کہ وہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ‘ وزراء اور کارکنوں کو اشتعال انگیز بیانات کے اعادہ کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دے رہے ہیں ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ یہ واضح طور پر صرف ایک رسمی کارروائی ہے ۔ مودی کو اب بھی فرصت نہیں ہے اور وہ کان پھاڑ دینے والی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ ان کی نظر میں اس مسئلہ کی یکسوئی ایک ناٹک سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی ‘ اس کا مطلب خطا کا اعتراف ہے ۔ بہار میں جاری اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے ترجمان سندیپ ڈکشٹ نے کہا کہ بی جے پی اعصاب زدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ریاست میں انتخابی ناکامی کا اندازہ لگاتے ہوئے بہانے تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔ جے ڈی یو ۔ آر جے ڈی اور کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی زیر قیادت اتحاد کی شکست یقینی ہے ۔ واضح رہے کہ آج امیت شاہ نے اپنی پارٹی کے وزراء اور قائدین کی سرزنش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT