Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / امیت شاہ‘ بی جے پی کے دوبارہ صدر منتخب

امیت شاہ‘ بی جے پی کے دوبارہ صدر منتخب

متفقہ طور پر انتخاب‘ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد
نئی دہلی۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بی جے پی امیت شاہ کو آج بلا مقابلہ دوبارہ منتخب کیا گیا ۔ ان کی قیادت میں پارٹی نے چار ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا تھا ۔ آج پارٹی نے شاہ کو تین سالہ میعاد کیلئے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی نئی معیاد کیلئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی پارٹی قیادت کی توثیق  کی جاتی ہے ۔ نریندر مودی کے علاوہ مرکزی کابینہ کے متعدد وزراء راجناتھ سنگھ ‘ ایم وینکیا نائیڈو ‘ نتن گڈکری کے علاوہ بی جے پی کی طرف سے ان کے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے تھے ۔ ان کے انتخاب کے بعد بی جے پی کسی اور کو شامل نہیں کرے گی ۔ ایل کے اڈوانی اورمرلی منوہر جوشی جیسے بزرگ قائدین کے بشمول تمام قومی اور اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین نے امیت شاہ کو مبارکباد پیش کی ۔ 51سالہ امیت شاہ کی قیادت کی دو بزرگ قائدین نے مخالفت کی تھی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بااعتماد اور دست راست سمجھے جانے والے امیت شاہ نے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے 11کروڑ افراد کو رکن بنایا تھا جبکہ قبل ازیں بی جے پی کے ارکان کی تعداد صرف 3 کروڑ تھی ۔بی جے پی کے اعلیٰ سطحی قائدین نے امیت  شاہ کے بحیثیت پارٹی صدر دوبارہ انتخاب پر ان کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے انہیں اچھا حکمت عملی والا شخص قرار دیا جس نے بی جے پی کو ریکارڈ انتخابی کامیابیاں دلوائی ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ پارٹی کی کارکردگی ان کی قیادت میں شاندار رہے گی ۔ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ نظریہ سے وابستہ شخص ہیں اور انہوں نے ملک کے گوشہ گوشہ کو یہی پیغام دیاہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر مختار عباس نقوی نے ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط منتظم اور پارٹی کی سماج میں توسیع کیلئے انتھک کوشش کرنے والی شخصیت ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT