Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کا آئندہ ماہ تلنگانہ کا دورہ

امیت شاہ کا آئندہ ماہ تلنگانہ کا دورہ

حیدرآباد 15اپریل (یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ پارٹی کو ریاست میں مستحکم کرنے کے مقصد سے وہ یہ دورہ کررہے ہیں۔امیت شاہ مئی کے تیسرے ہفتہ میں تلنگانہ کا دورہ کریں گے ۔ان کا یہ دورہ تین روزہ ہوگا ۔وہ مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے جلسوں سے خطاب کریں گے ۔قبل ازیں امیت شاہ سات اپریل کو تلنگانہ کادورہ کرنے والے تھے تاہم پارلیمنٹ سیشن،این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں کی میٹنگ کے سبب اس دورہ کو ملتوی کردیا گیا ۔تلنگانہ بی جے پی ، ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو ریزرویشن کے فیصد میں اضافہ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT