Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کا دورہ بے فیض: اتم کمار ریڈی

امیت شاہ کا دورہ بے فیض: اتم کمار ریڈی

حیدرآباد۔/24مئی، ( آئی این این ) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو مکمل فلاپ شو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ عام آدمی تک رسائی میں پوری طرح ناکام رہے اور ان کا دورہ مقامی بی جے پی قائدین کے منعقدہ چند پروگرامس تک ہی محدود رہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت کو عوام کے سامنے یہ وضاحت کرنی ہوگی کہ مرکز میں بی جے پی حکومت آخر ریاست تلنگانہ کو نظرانداز کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ تلنگانہ میں اتر پردیش ماڈل پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن تلنگانہ کے عوام پنجاب ماڈل پیش کریں گے اور کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات میں اقتدار حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT