Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کا 19 ستمبر کو اترکھنڈ کا دورہ

امیت شاہ کا 19 ستمبر کو اترکھنڈ کا دورہ

دہرہ دون 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ دو روزہ دورہ اترکھنڈ پر 19 ستمبر کو پہونچیں گے اور وہ ریاست میں پارٹی امور کا جائزہ لیں گے ۔ بی جے پی کو ریاست میں مارچ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ ریاستی بی جے پی یونٹ نے پارٹی صدر کے دورہ کی تفصیلات کو قطعیت دی تھی اور اسے مرکزی قیادت کی جانب سے بھی منظوری مل گئی ہے ۔ اترکھنڈ بی جے پی کے صدر اجئے بھٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ امیت شاہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ اترکھنڈ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ مسٹر بھٹ نے بتایا کہ ان کا شہر میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے شاندار خیر مقدم کیا جائیگا ۔ وہ منگل کو صبح 9.30 بجے یہاں پہونچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد یہاں جمع ہوگی اور امیت شاہ کا خیر مقدم کیا جائیگا ۔ اپنے دو روزہ قیام کے دوران امیت شاہ امکان ہے کہ ایک دلت گھرانے کو جائیں گے تاہم اس کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ دلت گھرانہ کونسا ہوگا جہاں امیت شاہ ایک وقت کا کھانا کھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT