Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / امیت شاہ کی بی جے پی چیف منسٹرس سے ملاقات

امیت شاہ کی بی جے پی چیف منسٹرس سے ملاقات

نئی دہلی۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کے چیف منسٹرس کا ایک اجلاس 27 اگست کو منعقد کیا جائیگا۔ تمام ریاستوں کے تنظیمی اہم گروپس کا اجلاس 23اگست کو ہوگا جس میں بہتر تعاون حکومت اور گروپس کے درمیان قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کا استعمال بھی موضوع گفتگو بننے کا امکان ہے۔ امیت شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سلسلہ وار اجلاس منعقد کئے جائیں کیوں کہ راجیہ سبھا میں منظورہ جی ایس ٹی بل منظوری کے لئے آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں پیش کئے جانے کا امکا ہے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب جی ایس ٹی بل ان ملاقاتوں کی وجہ نہیں ہے۔ یہ ملاقاتیں اس لئے ضروری ہوگئیں تھیں کہ مرکز اور ریاستیں تنظیمی معاملات پر امیت شاہ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT